Thank you for your interest in Pak-Afghan media collaboration.
This call for application is only for reference purposes.
The deadline for submission of application has ended. |
درخواستیں مطلوب ہیں |
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ذرائع ابلاغ میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا گیا یہ پروگرام دونوں ہمسایہ ممالک کے صحافتی اداروں اور صحافیوں کی متوازن معلومات اور تجزیات تک رسائی کے لیے مواقع کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔دونوں ممالک کے وہ صحافتی ادارے اور صحافی جو دوطرفہ تعاون کے خواہاں ہیں، وہ کواپریشن فنڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جو مشترکہ تحقیق کوفروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ مذکورہ ایکسچینج پروگرام منتخب ہونے والے صحافیوں کے ا فغانستان یا پاکستان میں رہائش اور سفر کے اخراجات کے علاوہ منتخب ہونے والی رپورٹ پر ہونے والے اخراجات بھی برداشت کرے گا۔
اہلیت
صحافی صرف اپنے اداروں کی اجازت سے ہی درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے معروف صحافیوں پر مشتمل ایک 14رکنی مشاورتی بورڈ درخواست کی جانچ اور منتخب ہونے والے امیدواروں کا تعین کرے گا۔ پروگرام کے لیے اہل قرار پانے کے لیے میڈیا کے ادارے کو درجہ ذیل شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔
-1قانونی معیار پر پورا اترتے ہوں۔ (متعلقہ حکومت کے پاس رجسٹرڈ ہوں)
-2ہمسایہ ملک کے صحافیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔
-3ایک ایسا صحافی جو کسی مجوزہ رپورٹ پر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، اس کے حوالے سے ایک سفارشی خط بذریعہ ڈاک ارسال کریں جس کے ساتھ امیدوار کی جانب سے لکھی گئی تین رپورٹس بھی منسلک ہوں۔
-4متعلقہ ادارہ سفارشی خط میں اس عزم کا اظہار کرے کہ رپورٹ کو مشترکہ تحقیقی کاوش کے اختتام پذیر ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر اندر مناسب کوریج دی جائے گی۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ
منتخب رپورٹ پر کام کرنے کے لیے نامزد ہونے والے امیدواروں کو آن لائن درخواست جمع کروانا ہوگی۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 09فروری 2012ءہے۔
سفارشی خط(Recommendation Letter)
سفارشی خط کو بذریعہ ڈاک ارسال کیا جائے اور یہ 09فروری 2012ءسے قبل مل جانا چاہیے۔